کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی، پی ٹی آئی
پشاور میں پریس کانفرنس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان بٹ کوائن خریدے گا؟ کرپٹو کونسل کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا بڑا اعلان
مستقبل کی سیاسی حکمت عملی
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حالات اور وقت کے مطابق کسی بھی وقت ہم کال دیں گے، اور اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ حقیقی یک جہتی کے لیے سیاسی انتقام بند کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا نیا ہتھکنڈا’’پاکستانی ایجنٹ‘‘ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں، سکھوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز، متعدد پر شبہ،6 گرفتار
سیاسی سیز فائر کی ضرورت
انہوں نے سیاسی سیز فائر کے حوالے سے کہا کہ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ناحق قیدیوں کو چھوڑا جائے گا۔ ظلم کب تک ہو گا، اسے کہیں نہ کہیں روکنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میری تو سٹی ہی گم ہو گئی، کوشش کے باوجود کوئی نقص نہ نکال سکا، ماڈل ریلوے کے سیٹ یورپ اور امریکہ کے تقریباً سب شہروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں
ملک کی تاریخ کا سنہری دن
شیخ وقاص اکرم نے 10 مئی کو ملک کی تاریخ کا سنہری دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا گیا ہے۔
قوم کی یکجہتی
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم نے ثابت کیا ہے کہ بیرونی جارحیت کے خلاف ہم ایک ہیں، اور مودی جیسے مکار دشمن کو پاکستانی قوم نے مؤثر جواب دیا ہے۔








