پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

حج کے انتظامات کی حتمی شکل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں حج کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کی شایان شان میزبانی میں کوئی کسر نہ رہ جائے اور وہ مکمل تحفظ اور آسان تر سہولیات کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ عرب میڈیا کے مطابق رواں برس حج کے لیے دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں عازمین کی آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر حاجیوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی طبی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی معمر خاتون کے سر پر سینگ نکل آیا
صحت کی معلومات کا آن لائن فورم
سعودی وزارتِ صحت نے حج سیزن کے لیے آٹھ زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق ایک مستند آن لائن آگاہی فورم کا اجرا کیا ہے۔ جس میں صحت اور سلامتی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ صحت سے متعلق معلوماتی مواد عربی، انگریزی، فرانسیسی، فارسی، انڈونیشیئن، مالے، ترکی اور اردو زبان میں موجود ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی مقبول ترین 8 زبانوں میں رہمنائے صحت پورٹل کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین تک ان کی زبان میں معلومات کی فراہمی ہے۔
عازمین کے لیے صحت کی ہدایتیں
بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ عازمین حج اپنے اپنے ملک سے میننگوکوکل میننجائٹس، کووڈ9، پولیو مائیلائٹس اور زرد بخار کے ٹیکے لگوائیں۔ علاوہ ازیں دائمی بیماریوں میں مبتلا عازمین کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مرض سے متعلق دستاویزات اور ادویات کی مناسب مقدار ہمیشہ ساتھ رکھیں۔ عازمین حج سے خناق، تشنج، کالی کھانسی، پولیو، خسرہ، چکن پاکس اور ممپس سمیت بیماریوں کے لیے ویکسینیشن کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔