پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے: خالد مقبول صدیقی

وزیر کا کشمیر کے نوجوانوں کے لئے پیغام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے، بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا ،گاڑی میں بیٹھ کر پیپر حل کرنے والا امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار
بھارت کی جارحیت کا جواب
’’جنگ‘‘ کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔ پاکستان نے حملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔
پاکستانی قوم کی فخر
افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔