قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی: حافظ نعیم الرحمان

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا بیان
عباس پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کا سفر سستا مگر کیا یورپ میں کوئی ہے جو ٹرین سے سفر نہیں کرنا چاہتا؟
یومِ تشکر کی تقریب
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔
مسئلہ کشمیر کا حل
مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔