بھارت نے پاکستان پر لگائے الزامات کے ثبوت نہیں دکھائے: برطانوی وزیر خارجہ کھل کر بول پڑے

برطانوی وزیرِ خارجہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک معاملہ ہے، بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔
یہ بھی پڑھیں: اس کی آواز بھاری اور خوفناک تھی، تھوڑے رکھ رکھاؤ سے ملتا رہا، اب لوگوں کی آمدو رفت شروع ہوگئی جو ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن رہی تھی
بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ توقع بھی نہیں کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کا معاملہ مجھ سے شیئر کرے گا، جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
دہشت گردی کے خلاف برطانیہ کا موقف
پہلگام میں دہشت گرد حملہ خوفناک تھا، برطانیہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، متاثرین سے ہمدردی ہے۔ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتہا پسندی کو فروغ نہ ملے۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری
ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا۔ میں 4 سال میں پاکستان آنے والا پہلا وزیرِ خارجہ ہوں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات، ثقافت اور تجارت کے فروغ پر بات کروں گا۔