باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی نے انڈونیشیا میں ایسی حرکت کردی کہ گرفتار کرلیا گیا، سزائے موت کا سامنا۔
امریکی کھلاڑی کی گرفتاری
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کی باسکٹ بال لیگ کے ایک امریکی کھلاڑی، جارڈ ڈوین شا، کو مبینہ طور پر ملک میں غیر قانونی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ احتساب عدالت کی ملزمان کو 342کے سوالنامے کے جواب جمع کروانے کی ہدایت
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس کے مطابق 34 سالہ شا کو جکارتہ کے باہر تانگیرانگ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 132 عدد چرس کی ٹافیاں برآمد ہونے کے بعد 7 مئی کو گرفتار کیا گیا۔ ایئرپورٹ کسٹم سے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شا کو تھائی لینڈ سے ایک مشکوک پارسل موصول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 299 بچوں اور مریضوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ڈاکٹر کو سزا سنادی گئی
قانونی نتائج
اگر شا کو مجرم قرار دیا جاتا ہے تو انڈونیشیا کے سخت انسداد منشیات قوانین کے تحت اسے عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر شا گرفتاری کے وقت پولیس کی مزاحمت کر رہا ہے اور مدد کے لیے چلا رہا ہے۔
کھیل کا پس منظر
سی این این کے مطابق شا نے 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ کے کئی کلبوں کے لیے کھیلا تھا اور گزشتہ سال تانگیرانگ ہاکس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش اس نے بتایا کہ وہ چرس کی ٹافیاں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹافیوں میں 869 گرام غیر قانونی کینابینوئڈ موجود تھا۔








