دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری

فوربز کی 2025 کی فہرست

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے 2025 کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہیرا اور اسد کی سروس ٹائرز پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار فتوحات

کرسٹیانو رونالڈو کی کامیابی

فوربز کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسرے سال فوربز کی سب سے کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

کاروباری میگزین کے مطابق، رونالڈو، جو اپنے کیریئر کے دوران 5 بار اس فہرست میں سرفہرست رہ چکے ہیں، نے 2025 میں اپنی مجموعی آمدنی میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ان کی کل آمدنی 275 ملین ڈالر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

رونالڈو کی آمدنی کے ذرائع

40 سالہ رونالڈو نے دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ کے کلب النصر میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد انہوں نے میدان سے باہر برانڈز، اشتہارات اور اسپانسرشپ کے ذریعے بڑی آمدنی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی یہودیوں کی اکثریت کملا ہیرس کی حمایتی نکلی

دیگر ایتھلیٹس کی فہرست

2025 کی سب سے کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں دوسرا نمبر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیپن کری کا ہے جن کی آمدنی 156 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ، برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔

رونالڈو کے حریف فٹبالر لیونل میسی اب پرتگالی اسٹار سے مزید پیچھے ہو گئے ہیں اور تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست

  1. کرسٹیانو رونالڈو (فٹبالر) 275 ملین ڈالر
  2. اسٹیپن کری (باسکٹ بال) 156 ملین ڈالر
  3. ٹائسن فیوری (باکسنگ) 146 ملین ڈالر
  4. ڈاک پریسکوٹ (فٹ بال) 137 ملین ڈالر
  5. لیونل میسی (فٹبالر) 135 ملین ڈالر
  6. لیبرون جیمز (باسکٹ بال) 133.8 ملین ڈالر
  7. یوان سوٹو (بیس بال) 114 ملین ڈالر
  8. کریم بینزیما (فٹبالر) 104 ملین ڈالر
  9. شوہی اوہتانی (بیس بال) 102.5 ملین ڈالر
  10. کیون دیورنٹ (باسکٹ بال) 101.4 ملین ڈالر

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...