عشق میں ناکامی پر مردوں میں موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے یا پھر صنف نازک میں؟ طبی ماہرین نے معمہ حل کردیا

محبت میں ناکامی کے اثرات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خواتین کو محبت میں ناکامی، دل ٹوٹ جانے یا توقعات پوری نہ ہونے جیسی صورتحال کا سامنا مردوں کی نسبت دگنا کرنا پڑتا ہے لیکن طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ محبت میں ناکامی کے بعد مردوں میں موت کا امکان دگنا ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ناول نگار محمد عاصم بٹ کا نیا ناول ‘پانی پہ لکھی کہانی’ شائع ہو گیا
ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم
ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم (Broken Heart Syndrome)
ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم جسے باضابطہ طور پر ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی کہا جاتا ہے یہ کیفیت ہارٹ اٹیک جیسی علامات کا سبب بنتی ہے۔
کارڈیو مایوپیتھی میں دل کے پٹھوں کا اچانک کمزور ہو جانا، بنیادی طور پر بائیں وینٹرکل کو متاثر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت کی حکومت نے غیرملکیوں کو سخت وارننگ جاری کردی
متاثرہ افراد کی صحت یابی
جیونیوز کے مطابق اگرچہ زیادہ تر لوگ بغیر کسی دیرپا نقصان کے تیزی سے صحت یاب ہو جاتے ہیں لیکن یہ دل کے پٹھوں کی شدید، قلیل مدتی ناکامی اور یہاں تک کہ چند فیصد لوگوں میں موت کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
جسمانی اور جذباتی تناؤ کے اثرات
طبی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال جسمانی یا جذباتی تناؤ یا کسی عزیز کی موت جیسے واقعات میں شدت اختیار کرلیتی ہے، جذباتی یا جسمانی تناؤ کے سبب Broken Heart Syndrome شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک، سینے میں درد اور سانس میں دشواری جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے: علیمہ خان
مردوں میں موت کا امکان
حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگرچہ خواتین میں یہ حالت بہت زیادہ عام ہے لیکن مردوں میں ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم سے موت کا امکان دگنا سے زیادہ ہوتا ہے یوں کہیں کہ اس سنڈروم کے مردوں کے لیے مہلک ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
تحقیقی مطالعہ
غیر ملکی نیشنل اسپتال کے ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے 2016 سے 2020 تک ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم یا کارڈیومایو پیتھی سے متاثرہ تقریباً 2 لاکھ لوگوں کی نشاندہی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں “بحر ہند میں بدلتی سٹریٹیجک صورتحال” کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
مردوں اور خواتین میں اموات کی شرح
تجزیے سے پتا چلا کہ ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم کے ہر 6 میں سے تقریباً 5 کیسز خواتین کے تھے لیکن اس سنڈروم سے ہونے والی اموات مردوں میں دگنی سے بھی زیادہ تھیں۔ طبی ماہرین کے مطابق مطالعے میں ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم سے خواتین میں ہونے والی اموات کی شرح 5.5 فیصد اور مردوں میں یہ شرح 11.2 فیصد تھی۔
ماہر امراض قلب کی رائے
کیلیفورنیا کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر کھنڈیلوال کے مطابق ’ہم نے ہمیشہ اس کو عورت کی بیماری سمجھا ہے لیکن شاید اس سنڈروم سے مردوں میں اموات کی شرح کی تلاش ہی نہیں کی‘۔