بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کیے جانے کیخلاف ترک کمپنی عدالت پہنچ گئی
بھارتی حکومت کے خلاف ترک کمپنی کی قانونی کارروائی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کے خلاف ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹرول سے تشویش تک، بحران کے وقت میں غیر یقینی صورتحال میں رہنمائی
سکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کے روز قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو بنیاد بناکر جلیبی ائیرپورٹ سروسز کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی تھی جس کے خلاف کمپنی نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، کچھ مقامات پر بارش کا امکان
کمپنی کی درخواست
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وزارت ہوا بازی نے اس بات کی کوئی وضاحت کیے بغیر لائسنس معطل کردیا کہ ادارہ کس طرح قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ کمپنی نے عدالت سے اس فیصلے کو روکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو اس حوالے سے کوئی انتباہ نہیں دیا گیا اور اس طرح لائسنس معطل کرنے سے 3700 سے زائد ملازمتوں اور کمپنی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثر پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے اثرات: برطانیہ میں بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ، کتنے افراد کی نوکریاں داؤ پر لگی ہیں؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں۔
عدالت کا ممکنہ سامنا
کمپنی کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ بھارتی عدالت ممکنہ طور پر پیر کے دن اس معاملے کو سنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 3 دریاؤں میں سیلاب، گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع، متاثرین کی بحالی مشن ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
جلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کی خدمات
جلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی دہلی، ممبئی اور بنگلورو سمیت بھارت کے 9 ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان غزہ کے درمیان ممکنہ طور پر جنگ ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا
بھارت اور پاکستان کے تنازعات کا اثر
واضح رہے بھارتی وزارت ہوا بازی کی جانب سے یہ ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس معطل کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
سیاحت پر اثرات
بھارتی سیاحتی ایجنسیوں کے مطابق ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کے بعد بھارتی شہریوں نے ان ممالک کے مشہور سیاحتی مقامات پر چھٹیاں منسوخ کرنا شروع کر دی ہیں۔








