ٹک ٹاکر رجب بٹ نے ساتھیوں سمیت نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

تشدد کا واقعہ
لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر رجب بٹ نے ساتھیوں سمیت نوجوان تشدد کا نشانہ بنایا اور متاثرہ شہری نے ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دے دی تاہم بعدازاں معاملہ رفع دفع ہوگیا اور درخواست بھی واپس لے لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر کے سامنے وسیع لان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے سیمنٹ کی وکٹ بنوا دی، روز ان کے ساتھ کھیلتا، دو تین دنوں سے بھی بچے آ کر یہاں کھیلنے لگے۔
ویڈیو کی تفصیلات
ایکسپریس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے سفید کار میں بیٹھے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ دو اور افراد بھی تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعد ازاں متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دی اور مؤقف اپنایا کہ ہماری گاڑی کے آگے ایک موٹرسائیکل والا زگ زیگ کر رہا تھا، جس پر موٹرسائیکل والے کو آواز دے کر منع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
متاثرہ شہری کی گواہی
متاثرہ شہری عمران نے بتایا کہ اتنے میں رجب بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ کار آگے لگا کر راستہ روکا اور بغیر بات کیے آکر تشدد کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر درخواست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، علی امین گنڈاپور
معذرت اور معاملے کا حل
بعد ازاں ٹک ٹاکر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے معاملے پر متاثرہ شہری سے معذرت کر لی اور پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی ہے۔
پولیس کا بیان
لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے فریقین سے معذرت کر لی اور اس معاملے کو غلط فہمی قرار دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کو معاف کر دیا ہے اور متاثرہ شہری عمران نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی ہے.