خیبرپختونخوا اسمبلی کا وہ رکن جس نے پیسکو کے گرڈ اسٹیشنز پر دھاوا بول کر تمام فیڈرز آن کرا دیئے
فضل الٰہی کا پیسکو کے گرڈ سٹیشنز پر دھاوا
پشاور (آئی این پی) رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے پیسکو کے گرڈ سٹیشنز پر دھاوا بول دیا، زبردستی رحمن بابا گرڈ سٹیشن سے تمام فیڈرز آن کرا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیسکو کے گرڈ سٹیشنز پر حملہ
خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے پیسکو کے بیشتر گرڈ سٹیشنز پر دھاوا بول دیا اور اس دوران رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی نظام میں آرمی چیف جیسا لیڈر ہونا چاہیے ،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی: فیصل واوڈا
بجلی کی سپلائی میں خلل
ترجمان پیسکو کے مطابق زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا جس کے باعث رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی، جس سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی
مظاہروں کی کیفیت
ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سینکڑوں مظاہرین نے پشاور سٹی گرڈ سٹیشن اور پشاور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پیسکو عملے کو دھمکاتے ہوئے زدو کوب بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں، بجلی چوری کی کثرت اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔
قانونی کارروائی کی تیاری
پیسکو ترجمان نے مزید بتایا کہ پیسکو انتظامیہ نے پولیس طلب کر لیا اور زبردستی فیڈرز چالو کرانے پر فضل الہی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔








