ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا

امریکی صدر کا پاکستان کے بارے میں بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتے، انکے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے۔
پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے مگر تعلقات اچھے ہیں، وہاں کے لوگوں کی ذہانت اور قابلیت حیرت انگیز ہے، وہ شاندار چیزیں بناتے ہیں۔
پاک بھارت جنگ پر تبصرہ
پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ چھڑ سکتی تھی۔ دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے بہت قریب تھے، یہ ممالک بڑی جوہری طاقتیں ہیں۔ پاک بھارت جنگ بندی سب سے بڑی کامیابی ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔
یوکرین کے حوالے سے بیان
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یوکرینی صدر کے پاس کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں ہے، اگر یوکرین کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو روس پر تباہ کن پابندیاں عائد کی جائیں گی۔