غیر اخلاقی پرفارمنس سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان پر پابندی لگ گئی

پنجاب آرٹس کونسل کا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان کو 2 سال کے لیے بین کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گالیاں دینے پر مزدور نے مالکن کو قتل کردیا، لاش پر کودنے کی ویڈیو بھی بنالی
نوٹسز کا سلسلہ
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق زارا خان کو متعدد بار غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ باز نہ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی، امیر جماعت اسلامی
پابندی کا اعلان
اب ان پر دو سال تک تھیٹر پر پرفارم کرنے کی پابندی لگادی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفیکیشن کے مطابق زارا خان اب دو سال تک پنجاب کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔