اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ تبدیلی کیس میں ڈویژن بینچ کا نیا حکمنامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا حکمنامہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ای الیون زمین خورد برد نیب کیس میں بینچ تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشن امپاسیبل 8 نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟
کیس کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ زمین خورد برد نیب کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار محمد احمد کے بعد یاسر حسین اور احمد علی بٹ بھی معاوضہ ادائیگی پر بول پڑے
نیا ججز روسٹر
دو رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر آئندہ ہفتے کا نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کو بڑا دھمکا، 15 جولائی سے نئی پالیسی
سماعت کی تفصیلات
نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے ڈویژن بینچ میں زیر سماعت تھا، 28 اپریل کو سماعت کے روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوئی، 22 مئی کے لئے کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے پاس مقرر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
نئے بینچ کا قیام
28 اپریل کو ہی قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوا، نئے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت کا بینچ بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملوں میں 5 شہری شہید، 50 سے زائد زخمی
متفرق درخواست کی سماعت
8 مئی کو سیکٹر ای الیون زمین خورد برد کیس کی متفرق درخواست نئے بینچ کے سامنے مقرر ہوئی، وکیل نے بتایا کہ پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سن چکے ہیں۔
پرانی بینچ میں کیس کی واپسی
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بینچ میں مقرر کرنے کے لئے آرڈر جاری کیا۔








