سندھ میں بھی بجٹ کی تیاریاں لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

سندھ حکومت کی بجٹ کی تیاری
کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت کی بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 65 ارب روپے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ایک خاتون سمیت دو ملزم گرفتار لیکن وجہ کیا بنی؟ شرمناک تفصیلات
ترقیاتی بجٹ کی وضاحت
سندھ حکومت کا موقف ہے کہ صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہوں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے 26-2025 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 959 روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکمِ ثانی کا انتظار کرتی پاکستانی کرکٹ
اضلاع کا ترقیاتی بجٹ
نئے بجٹ میں اضلاع کے لیے 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پچھلے سال اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 55 ارب مختص تھا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں بجٹ 15 فیصد زیادہ رکھا جائے گا، صحت اور پینے کے پانی کے منصوبے پہلی ترجیح ہوں گے۔ سندھ حکومت نے کہا ہے کہ 35 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ متوقع ہے، مختلف شعبوں سے رائے طلب کرکے حتمی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کا موقف
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سے بجٹ میں سندھ کے حوالے سے ملنے والے فنڈز کے بارے میں ابھی کچھہ نہیں پتہ، ہمیں نہیں پتہ کہ وفاق ہمیں اگلے مالی سال میں کتنا حصہ دے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ سے متعلق وفاق نے ہم سے کوئی تجاویز نہیں مانگی، بجٹ میں وفاق اگلے سال کتنی وصولیاں کرے گا معلوم نہیں۔