مارکیٹ بیس بھرتیاں، خیبرپختونخوا میں تنخواہوں کے سلیب کی پالیسی منظور، کن لوگوں کو 9 لاکھ روپے تک تنخواہ ملے گی؟ نئی پالیسی جاری

پشاور کی نئی تنخواہوں کی پالیسی

پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا میں مارکیٹ بیس بھرتیوں کے لیے ماہانہ تنخواہوں کے سلیب کی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 15 سالہ تجربہ رکھنے والے ماہرین کو 9 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

کابینہ کی منظوری

خیبر پختونخوا محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، کابینہ نے مارکیٹ بیس کنٹریکٹ بھرتی ہونے والے ماہرین کے لیے تنخواہوں کے سلیب اور پالیسی 2025 کی منظوری دی ہے۔

تنخواہوں کا سلیب

نئی پالیسی کے تحت مختلف تجربے کے حامل ماہرین کی ماہانہ تنخواہیں درج ذیل ہوں گی:

  • 15 سالہ تجربہ: 9 لاکھ روپے
  • 10 سالہ تجربہ: 4 لاکھ 48 ہزار روپے
  • 5 سالہ تجربہ: 3 لاکھ 5 ہزار روپے
  • فریش بھرتی: 1 لاکھ 50 ہزار روپے

بھرتی کی شرائط

ضرورت کی بنیاد پر بھرتی افسران کی تقرری کا عمل 3 سال کے لیے ہوگا، جس میں 2 سال کی توسیع حاصل کی جا سکے گی۔ بھرتی کا عمل ایک 3 رکنی کمیٹی کرے گی، جس میں متعلقہ محکمے، فنانس، اور محکمہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔

پنشن کے حقوق

نئی پالیسی کے مطابق، کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے افراد کو کسی قسم کی پنشن کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...