فضاﺅں سے آﺅ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے: کامیڈین افتخار ٹھاکر کا بھارت کو کرار ا جواب

پاکستانی اداکار کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سالانہ 12لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی
بھارت کو مزہ چکھانے کی بات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو مزہ چکھانے کی بات کی۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر فضاﺅں سے آﺅ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آﺅ گے تو ڈبو دیے جاﺅ گے اور اگر زمینی راستوں سے آﺅ گے تو زمین بوس کردیے جاﺅ گے، جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے۔ لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے: بیرسٹر سیف
پنجاب کی حیثیت اور تنقید
انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں اور جو پانی بند کرنے کی دھمکی دے گا، وہ یزید کا پیروکار ہے۔
بھارتی اداکاروں کے ساتھ تجربات
اداکار نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ لوگ بہت مجبور ہیں اور ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں۔