علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج

راولپنڈی میں کیس کا فیصلہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت: وزیراعظم کا افسوس اور ملوث افراد کی سزا کی ہدایت
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
درخواست کی تفصیلات
خیال رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی。