سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ بجٹ میں شامل اور فوری کام شروع ہوگا، وزیر اعظم کی یقین دہانی

وزیر اعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

ملاقات کی تفصیلات

سکھر حیدرآباد موٹروے پر قرارداد سے متعلق پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور چیف وہپ اعجاز جکھرانی نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف جنرل سٹاف محمد اویس دستگیر کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے بیجنگ میں ملاقات

منصوبے کی اہمیت

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ بجٹ میں رکھا جائے گا اور فوری کام شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ آغا رفیع اللہ نے منصوبے سے متعلق توجہ دلا نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس

امیدیں اور توقعات

ملاقات میں پی پی ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے عوام کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اور انہیں امید ہے کہ جولائی سے منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔ جنوری 2025 میں سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کے حوالے سے سندھ اور وفاق میں چلنے والے تنازع میں وفاقی حکومت کی سندھ کے ساتھ نا انصافی کھل کر سامنے آئی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا موقف

واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 105 منصوبے ہیں لیکن ان میں سندھ کیلئے صرف 6 منصوبے رکھے گئے ہیں۔ یہ وفاقی حکومت کا سوتیلا پن ہے کیونکہ پنجاب کیلئے نیشنل ہائی وے کی طرف سے 33 منصوبے رکھے گئے۔ مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ اس وقت وفاقی حکومت جو موٹرویز کے لنک روڈز کیلئے فنڈز مختص کرنے پر غور کر رہی ہے، اس کی بجائے ضروری یہ ہے کہ یہ وسائل بغیر کسی تاخیر کے M-6 پروجیکٹ کی طرف موڑے جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...