شان مسعود کے لیے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، متبادل کون ہوگا؟
شان مسعود کی کپتانی میں مشکلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلسل خراب کارکردگی کے باعث ٹیسٹ کپتان شان مسعود کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
آئندہ ٹیسٹ سیریز کے اثرات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کو اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنی ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے باعث شان مسعود کے لئے کپتانی برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار
متبادل امیدوار
ذرائع کے مطابق اگر کپتان شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹایا گیا تو سعود شکیل ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں، تاہم نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
کپتان شان مسعود کی کارکردگی
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شان مسعود جنہیں نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی کپتانی میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکست ہوئی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی صورتحال
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا اور پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہی۔








