قومی سلامتی کے لیے پالیمان کا ایک زبان ہونا خوش آئند ہے: نواز شریف
نواز شریف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی سلامتی کے لئے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ، جدہ میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد
ملاقات کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، متعلقہ ادارے فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں: سینئر وزیر مریم اورنگزیب
پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا
پارلیمنٹ کا کردار
صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کے لئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔
عوام اور میڈیا کا کردار
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا جبکہ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔








