بھارت میں شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک

شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب 1859 میں ایک جنوبی افریقی شخص نے خود کو امریکہ کا شہنشاہ قرار دیا
بھارت کا اقدام
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بلاک کئے جانے کے بعد سینیٹر شیری رحمان کا بیان بھی سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سیما ہندو مذہب قبول کرچکی، ڈی پورٹ ہونے کی خبروں پر وکیل کا موقف آگیا
عالمی سطح پر مذمت
انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہئے، بھارت کچھ بھی کر لے لیکن حقائق سے نہیں بھاگ سکتا‘۔ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی، جس کے خلاف پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا۔
پاکستان کا مؤقف
انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان موثر جواب دے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی درخواست پر کئی پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھارت میں بند کئے جاچکے ہیں。