غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں محمد رضوان اور کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، کیا ہوا تھا؟ جانئے
جارحیت کا سلسلہ جاری
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 250 فلسطینی جان سے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نعمان اعجاز کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراض
محکمہ صحت کی رپورٹ
غزہ کی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کا یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یمنی بندرگاہ پر بمباری
دوسری جانب، اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی ہے۔