پاکستان پرعزم ہے بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے

عاصم افتخار کا بیان
نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لئے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ
بھارت کے ساتھ جنگ بندی کی کوششیں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، عاصم افتخار نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لئے پرعزم ہے، صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیدر لینڈز کی 2 خفیہ ایجنسیوں کا روس پر یوکرین میں ممنوعہ کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا الزام
کشمیر کا مسئلہ
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک اہم اور حل طلب معاملہ ہے، اسے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔
جنوبی ایشیا میں امن کی اہمیت
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا انٹرویو کے دوران مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔