بھارت کی جارحیت کے خلاف فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
لاہور (طیبہ بخاری سے) دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں
بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی
نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق ’’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا۔ بھارت کی جارحیت کے خلاف ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا۔ پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھارتی گولہ باری سے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں
پاکستانی شہریوں کے خیالات
اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے، اب ہم ناکام ریاست نہیں ہیں۔ تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’’بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب اور بڑی جنگ سے بچنے کیلئے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا۔ پاک فضائیہ نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو زمین بوس کرکے سب کو حیران کیا۔‘‘
’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے۔ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر ’’قومی نجات دہندہ‘‘ کے طور پر ابھرے، اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔
دفاعی ماہرین کی رائے
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کا مضمون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، نیویارک ٹائمز کے اس مضمون سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے جو کچھ کیا وہ اپنے دفاع کے طور پر کیا۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ عسکری قیادت کے سر ہے۔