صدر مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا: آصف علی زرداری کا خطاب
صدر مملکت کا دورۂ گوجرانوالہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
آرمی چیف کا استقبال

آئی ایس پی آر کے مطابق، صدر مملکت نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدر مملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارش، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 16 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی
افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی

صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے جنگی تیاری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور عرب ممالک پر حملے بند کرے: ریاض میں وزرائے خارجہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
قربانیوں کا اعتراف

آئی ایس پی آر کے مطابق، صدر مملکت نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں۔ وطن کے یہ سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو جرات مندی اور عملی مہارت سے ناکام بنایا۔
پاکستان کی طاقت اور قومی یکجہتی

تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، جس نے پاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، اور قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا۔ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔








