شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جہاں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی یکجہتی پر غور
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی اس اہم ملاقات میں قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔