نہ تو افواج پاکستان کے لیے حمایت مانگی گئی اور نہ ہی عمران خان کو ڈیل آفر کی گئی، کامران شاہد کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ

تردید کے دعوے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں نہ تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے افواج پاکستان کی حمایت کیلئے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی ڈیل آفر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے ہیں؟ بھارتی حکام کا جواب دینے سے گریز
نجم سیٹھی کے دعوے
اس سے قبل تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے ساتھ 6 مئی کو جیل میں غیر سیاسی نمائندوں کی ملاقات ہوئی اور انہیں وزیر اعظم کی طرح بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس کتنا ہے؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
کامران شاہد کا جواب
نجم سیٹھی کے ان دعوؤں کے جواب میں کامران شاہد نے ایک ٹویٹ کی اور کہا "معتبر ذرائع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنگ کی شدت کے دوران اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان کسی ایسی ملاقات کی تردید کی ہے جس میں افواج کے لیے عمران کی حمایت طلب کی گئی ہو۔ ذرائع نے مسٹر خان کو کسی ڈیل کی پیشکش کی بھی تردید کی۔"
اسٹیبلشمنٹ کا موقف
کامران شاہد کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ "اسٹیبلشمنٹ کا موقف ہمیشہ سے مستقل رہا ہے کہ سیاست اور بات چیت سیاست دانوں کے لیے ہے اور اسے اس میں گھسیٹا نہیں جانا چاہیے۔"
Credible Sources deny any such meeting took place between the establishment and imran khan during the heat of war asking for imran’s support for forces on social media platforms— source also deny any deal offer to Mr Khan — The source added that “ establishment has always…
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) May 17, 2025