جو لوگ فوج مخالف باتیں کرتے تھے کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
نوجوانوں کی اہمیت
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لئے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، دیت کی رقم دو کلو سونے کے برابر مقرر کرنے کی تجویز
متحد رہنے کی تلقین
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کے خلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
طالب علموں کا جذباتی اظہار
شرکا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے آپ (طلبا) نے پاکستان اور پاک فوج کیلئے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے، اُس سے دیکھ کر میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف روشن ہے بلکہ تابناک بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
فوج اور عوام کا تعلق
انہوں نے کہا کہ آپ کو لوگ کہتے تھے یہ اپنا کام نہیں کرتے، آپ ان سے سوال کریں کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں کیا؟ کیا ایسے لوگوں کا احتساب نہیں ہونا چاہئے جو اپنی فوج، افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں اور بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا
عزم اور اتحاد
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج عوام سے اور عوام پاک فوج سے ہیں، سیسہ پلائی آہنی دیوار آپ ہیں، اس ملک کے عوام، بچے اور بچیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین رکھیں یہ نسل اور آپ کے بعد کی نسلیں کبھی بھی ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہندوؤں کو جاری کردہ ویزے منسوخ نہیں ہوں گے، بھارت
بھارت کی مداخلت
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کو بتایا کہ پاکستان میں نظر آنے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو اب ہم نے متحد ہوکر دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے، عوام اور فوج اکٹھے ہوں گے تو ملک میں کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کتے سے بچنے کی کوشش میں نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گرکرہلاک
اساتذہ کی اہمیت
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام بچے اپنے اساتذہ کا احترام کریں، ہمیں اپنے اساتذہ کو سلیوٹ کرنا چاہئے۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے اساتذہ کو سلیوٹ کیا۔
نعرے اور عزم
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ ملکر "کشمیر بنے گا پاکستان" کا نعرہ بھی لگوایا۔