پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم 678 طلباء کو کمرے الاٹ کر دیئے
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز کلین اپ آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز کلین اپ آپریشن کے مثبت ثمرات، یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم 678 طلباء کو کمرے الاٹ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا:عالمی توانائی ایجنسی کا دعویٰ
غیر قانونی قابضین کا اثر
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق غیر قانونی قابضین کے باعث مارننگ پروگرامز کے 678 طلبا ہاسٹلز سے محروم تھے، نئے 678 الاٹی طلباء کا تعلق مارننگ پروگرامز، دیگر صوبوں اور دور دراز علاقوں سے ہے۔ ہاسٹلز آپریشن کے باعث بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، سندھ کے مزید طلباء کو کمرے مل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف ترین فیشن ڈیزائنر کے خلاف افسوسناک الزام کے تحت مقدمہ درج
طلباء کی تعداد کا جائزہ
ہاسٹلز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد 281 ہو گئی ہے۔ ہاسٹلز میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد 192 جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، 11 منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
سندھ اور آزاد کشمیر کے طلباء
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ہاسٹلز میں سندھ سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد 116 جبکہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔
سخت چیکنگ کا عمل
ترجمان جامعہ کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ہاسٹلز میں سخت چیکنگ جاری رہے گی۔








