حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی،پنجاب کے بڑے شہر سے عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑ اگیا، کیا کچھ برآمد ہوا ؟ جانیے
حساس اداروں کی کارروائی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی کے نتیجے میں پنجاب کے بڑے شہر سے عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرپرائزز ابھی جاری ہیں: ایرانی اعلیٰ عہدیدار
گرفتاریوں کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کے 21 ملزمان گرفت میں لیے گئے ہیں۔ ملتان میں حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اس کارروائی کو انجام دیا، جس کے دوران گرفتار ملزمان سے ڈیجیٹل مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا, لیکن کیوں؟ حیران کن انکشاف
کون سی مصنوعات ملی؟
ترجمان سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپس، موبائل فون اور ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز بھی حاصل ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا
بین الاقوامی تعاون
حساس اداروں کو عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کی نشاندہی امریکی ایف بی آئی اور ڈچ پولیس نے کی تھی۔ نیٹ ورک کا سرغنہ رمیز شہزاد امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں سے کروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں ملوث ہے۔
قانونی کاروائیاں
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے اور تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں。








