پاک، ترک وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی گفتگو
علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب حاکن فدان نے علاقائی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری
دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی کا عزم
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کی مسجد میں نمازی کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
باہمی مفاد کی امور پر تعاون
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششیں
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ہے۔