جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد ’موو آن‘ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا
جنت مرزا کا بریک اپ کے بعد کے مراحل
فیصل آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے بریک اپ ہونے کے بعد ماضی کی تلخ یادوں کو بھلانے کا آسان طریقہ بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے، قمر زمان کائرہ
سوشل میڈیا پر انسٹاگرام ویڈیو
پاکستان پنجابی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ نے خود کو 'لَو گرو' قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے 9مئی کے ملزمان کو سزائیں سنائے جانے پر ردعمل جاری کر دیا
معافی کا پیغام
جنت مرزا نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آپ کو دھوکہ دیتا ہے یا آپ کے ساتھ کسی بھی معاملے میں برا برتاؤ کرتا ہے تو سب سے پہلے آپ اسے دل سے معاف کر دیں۔ اگر آپ نے معاف نہیں کیا تو آپ زندگی میں کبھی ذہنی طور پر آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ بالکل حقیقت ہے۔
حضرت علیؓ کا قول
حضرت علیؓ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آزماۓ ہوئے انسان کو دوبارہ نہیں آزمائنا چاہیے۔ جنت مرزا نے مداحوں و صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ زندگی میں 'موو آن' کرنا چاہتے ہیں تو جس نے بھی آپ کا دل دکھایا ہے اسے معاف کر دیں۔








