سندھ ہائیکورٹ، جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام کو طالبعلم کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے ایک طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن،مزید 17خارجی ہلاک

کیس کی تفصیلات

سندھ ہائیکورٹ میں امیگریشن حکام کی جانب سے طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پیش ہوئے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے بتایا کہ درخواست گزار محمد فرقان کو غلطی کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ کسی کو روکنا یہ کوئی عام غلطی نہیں ہے، ذمہ داروں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

درخواست گزار کی استدعا

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ طالبعلم محمد فرقان کراچی سے وزٹ پر جاپان جارہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن حکام نے درخواست گزار کو آف لوڈ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔ طالبعلم کو بیرون ملک سفر سے روکنے پر عدالت نے ایف آئی اے امیگریشن اور دیگر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کی ہے تو سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالت کا حکم

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹکٹ ضائع ہوا اس کی رقم ایف آئی اے امیگریشن درخواست گزار کو سزا کے طور پر ادا کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...