معرکہ حق کی تاریخی فتح، قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں یوم تشکر کی تقریب، آئندہ کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھنے کی جرات کرے گا: مراد علی وزیر

یوم تشکر کی شاندار تقریب

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل) قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں معرکہ حق کی تاریخی فتح پر یوم تشکر کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارسلونا اور گرد و نواح میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 15 ماہ کی حاملہ: بانجھ خواتین کو معجزاتی طریقوں سے حمل ٹھہرانے کا دھوکہ کیسے بے نقاب ہوا؟

تقریب کی شروعات

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبولؐ سے ہوا، جس کے بعد ملی نغموں کی دھنوں نے شرکاء کے جذبے کو مزید جلا بخشی۔ معروف پاکستانی گلوکار قدیر احمد نے خصوصی طور پر ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹور رائٹ سائزنگ، 2800 کنٹریکٹ ملازمین فارغ

قونصل جنرل کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے کہا کہ یہ پروقار تقریب یوم تشکر کے طور پر منائی جا رہی ہے، جس کا مقصد افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر یہ پیغام دیا کہ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات آئندہ کوئی نہیں کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل

افواج کی قربانیاں

اُن کا کہنا تھا کہ دشمن نے نہتے شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، لیکن ہماری افواج نے صرف دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شہری آبادی کو نقصان سے محفوظ رکھا۔ پاکستانی ایئرفورس نے جس طرح دشمن کے گھر میں گھس کر کارروائی کی، وہ بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے۔ مراد علی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے افواج کو مکمل اختیارات دے کر جس بصیرت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عام شہریوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا رد عمل

ایف آئی اے نمائندے کا پیغام

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے نمائندہ وحید الرحمن نے کہا کہ ہم آج افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم وطن سے دور ہو کر بھی دل سے اپنے محافظوں کے ساتھ ہیں۔ افواج پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور دشمن کو مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اختتام

تقریب کا اختتام دعا اور وطن کی سلامتی کے لیے خصوصی کلمات کے ساتھ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...