لاہور: جناح ہاؤس حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگلی جانوروں کے گوشت کے استعمال کا اعتراف، بھارتی اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئی
ملزمان کی تعداد اور سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے
فرد جرم کی تاریخ
عدالت نے 24 مئی کو جناح ہاؤس حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
پیش ہونے والے ملزمان
سماعت میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔