ملک بھر میں گرمی کی شدت مزید تین دن برقرار رہے گی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان۔

ملک میں گرمی کی شدت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں گرمی کی شدید لہر مزید دو سے تین دن برقرار رہے گی، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہی کریں جو کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے کیلیے اپنے گھر سے دور رہیں، اس روئیے کے باعث آپ ندامت سے دامن چھڑا لینے میں کامیاب ہو جائیں گے.
درجہ حرارت کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے تایا اپنے بیٹے کو ملنے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور گئے، دھوتی کرتے میں ملبوس، ہاتھ میں دیسی گھی کی گڑوی، ہوسٹل پہنچتے تک مجھے جوتے پڑتے رہے
اسلام آباد میں آج کا درجہ حرارت
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، علاوہ ازیں راولپنڈی میں درجہ حرارت 41، لاہور 45، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھرمیں 47 درجہ حرارت ڈگری رہے گا۔
بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔