پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی ولاگر کے والد کا بیان آگیا
بھارتی خاتون کی گرفتاری
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون کے والد کا بیان سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتےکو ہوگی
گرفتار شدگان کی تفصیلات
واضح رہے کہ ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو بھارت کی حساس معلومات فراہم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر نے سوال اٹھا دیا
والد کا بیان
این ڈی ٹی وی کے مطابق جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنانے کے لیے گئی تھی، والد نے پولیس کی جانب سے بیٹی کے ضبط کیے گئے موبائل فونز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
پولیس کی کارروائی
یوٹیوبر کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے بینک دستاویزات، فون، لیپ ٹاپ اور پاسپورٹ ضبط کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دہلی جایا کرتی تھی اور گزشتہ چار پانچ دنوں سے ہریانہ کے شہر حصار میں موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پانی چھوڑنے پر پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی، کئی بند ٹوٹ گئے
اجازت نامہ کی باتیں
ہریانہ کے شہری حارث ملہوترہ نے بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ وہ پاکستان اور دیگر مقامات پر یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنانے جاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان جانے کے لیے تمام ضروری اجازتیں لے چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے افغان طالبان کو شکست فاش دیتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا
خاندان کا مطالبہ
حارث ملہوترا کا کہنا تھا کہ اگر اس کے وہاں کچھ دوست ہیں، تو کیا وہ انہیں نہیں بلا سکتی؟ میرا اور کوئی مطالبہ نہیں ہے، بس ہمارے فونز واپس کر دیں۔ ہمارے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی
حساس معلومات کا الزام
جیوتی ملہوترا کو حساس معلومات شیئر کرنے اور ایک پاکستانی شہری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے این اے 263پر انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنا دیا
پولیس کا بیان
حصار کے ڈی ایس پی کمبل جیت نے کہا کہ پولیس نے جیوتی ملہوترا کو 5 روزہ ریمانڈ پر لے لیا ہے اور ان کے خلاف آفیشل سیکریٹس ایکٹ اور بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ویزا کا معاملہ
ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2023 میں پاکستان ہائی کمیشن دہلی گئی تھی تاکہ ویزا کے لیے درخواست دے سکے اور اس دوران ان کی ملاقات احسن الرحیم نام کے شخص سے ہوئی، جو دانِش کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔








