لاہور: غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی جاں بحق

تازہ ترین خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی عروج جاں بحق ہوگئی۔
والد کا بیان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بچی کے والد دلشاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو منشی باغ لدھا کے علاقے میں ڈاکٹر دانش کے پاس لے کر گئے، جہاں ڈاکٹر نے انجکشن لگایا۔
واقعے کی تفصیلات
والد کے بیان کے مطابق انجکشن لگتے ہی بچی کی حالت بگڑ گئی جس پر فوری طور پر اسے میو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔
قانونی کارروائی
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔