سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے سوات میں محسوس کئے گئے
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے صدر کی 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پہلے یہ ریکارڈ کس کے پاس تھا؟
زلزلے کی شدت اور گہرائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 205 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
خوف و ہراس کی صورتحال
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔