اداکارہ ثنا جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں
ویڈیو وائرل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکارہ ثناء نواز کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بھی دھماکہ
ثنا کی فٹنس روٹین
پاکستان فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے کام کرنے والی ثنا جم سے ورک آؤٹ کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب ایک سیاح کو دبئی میں خراب ریویو دینے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا
ویڈیو دیکھیں
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر خواتین پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری
تنقید کا سامنا
ثنا نے اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی بغیر آستین والی بنیان نما ٹی شرٹ اور ٹراؤز پہن رکھے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا اس لباس میں مختلف ورزشیں کر رہی ہیں جن میں ویٹ لفٹنگ بھی شامل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو اس لباس پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ لباس کے چناؤ میں اپنے مذہب اور ثقافت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ یہ مکمل بے حیائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی کچے پکے کا ڈاکو نہیں ہے جو جرم کرتا ہے انجام کو پہنچتا ہے، طلال چودھری
صارفین کے تبصرے
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر کا ہی خیال کرلینا چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب جعلی اور شہرت کی ناکام کوششیں ہیں۔








