پیسوں کے لیے پی ایس ایل چھوڑنے والے مینڈس کٹ بیگ بھول گئے

کوشل مینڈس کا کِٹ بھولنے کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس اپنا کِٹ بھول گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 200روپے سستا ہو گیا
پی ایس ایل میں نمائندگی اور آئی پی ایل کا حصہ بننا
پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال
سیکیورٹی کے خوف کے باعث کھلاڑیوں کا انکار
اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے سیکورٹی کو جواز بناکر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کیساتھ تعلقات پر فخر، مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
کِٹ بیگ کی واپسی
کوشل مینڈس نے پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت جانے کے بعد اپنی کِٹ بیگ وہاں ہی بھول جانے کا ذکر کیا جو انہیں بھارت پہنچ کر یاد آیا۔ ایک مقامی سری لنکن نے ان کا بیگ کولمبو پہنچایا، جس پر کوشل مینڈس نے انکی تعریف کی۔
Unfortunately when I had to leave @OfficialPSL suddenly I had to leave my kitbag behind, tried everything to get it down to join @ipl but nothing worked, when this amazing Sri Lankan Mr. Wayne who is living in Pakistan, flew all the way to Colombo to bring my kitbag amazing human. pic.twitter.com/fMU7WzD8gf
— Kusal Mendis (@KusalMendis13) May 17, 2025
ناراض پاکستانی مداح
دوسری جانب لیگ ادھوری چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے جانیوالے سری لنکن وکٹ کیپر کو پاکستانیوں کی طرف سے شدید ناراضگی کا سامنا ہے۔