کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرگئی، بچی جاں بحق، 7افراد زخمی
حادثہ کراچی میں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 میں ایک گھر میں سوئے خاندان پر اچانک دیوار گرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر خواتین پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری
جانی نقصان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے اطلاع دی ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ میاں بیوی سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کی حالت
ریسکیو کی جانب سے مزید معلومات میں بتایا گیا کہ جاں بحق بچی کی شناخت امہ ہانی ہوئی ہے۔ زخمی میاں بیوی اور چار بچے عباسی شہید ہسپتال میں علاج کے لیے داخل ہیں۔








