کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟ وہ سب کچھ جو آپ کو جان لینا چاہیے

لاہور میں جعلی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن
لاہور (ویب ڈیسک) موسم کی شدت کے ساتھ ہی ٹیچر اور طلباء شدت سے چھٹیوں کے منتظر ہیں اور چھٹیوں کے لیے بھی منصوبے بنانا شروع کردیے ہیں، ایسے میں ایک نوٹیفکیشن بھی سامنے آیا جس کے مطابق 22 مئی سے صوبے میں چھٹیاں شروع ہوں گی لیکن یہ نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: دو برس میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ، 344 کیسز رجسٹر
جعلی نوٹیفکیشن کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق وائرل ہونے والے جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکول 22 مئی سے 17 اگست 2025 تک گرمیوں کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے اور اس جعلی نوٹیفکیشن کی وجہ سے نوجوانوں اور ان کے والدین کے لیے الجھن پیدا ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے سیاست سے تعلق پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا “تبصرہ”
محکمہ تعلیم کی وضاحت
جیسے ہی یہ سامنے آیا تو لوگوں نے دھڑا دھڑ شیئر کرنا شروع کردیا تاہم یہ نوٹیفکیشن جعلی نکلا اور محکمہ ایجوکیشن کے حکام نے واضح کیا کہ بروقت چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں :حمزہ علی عباسی
سرکاری شیڈول کی وضاحت
پنجاب کے سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے واضح کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات کا اصل شیڈول یکم جون سے شروع ہو کر 9 اگست 2025 کو ختم ہو گا، اگر شدید گرمی پڑگئی تو صورتحال کو دیکھتے ہوئے تاریخوں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے لیکن تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس ضمن میں 22 مئی سے چھٹیاں کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر محتاط رہیں
محکمہ تعلیم نے زور دیا کہ وہ صرف سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں اور سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔