جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیئے وہ کہہ رہی ہے پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیان

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیئے وہ کہہ رہے ہیں اب انہیں پائلٹ کے بغیر جہاز نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا

پاکستان کا دفاع اور فوجی جوان

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے میں سرخرو کیا، ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا نہ اس بارے میں سوچے گا، ہماری فوج نے جو تھپڑ رسید کیا ہے وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، ہمارے زخمی جوانوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہے، ہمارے زخمی جوانوں کو غم نہیں کہ وہ زخمی ہوئے، انہیں غم ہے کہ وہ شہید کیوں نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، اب تک 550 پروازیں منسوخ ہوئیں، اعداد و شمار سامنے آگئے۔

پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کے پاسپورٹ اور پاکستانیوں کی عزت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، ہمیں اس بات پر نظر رکھنی ہوگی کہ یہ رات میں حملہ کیوں کیا گیا، ہمارے پاس وسائل کم تھے لیکن یہ جنگ ہم حوصلے سے جیتے ہیں، مودی نے یہ حملہ ناسمجھی میں نہیں کیا، اس کے پیچھے لمبی سوچ اور سازش تھی، اس سازش کے تانے بانے بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی سے ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ماڈل جنت امین خان کو کراچی کے مال میں جانا مہنگا پڑ گیا، مداحوں نے گھیر لیا

دہشت گردی کے خلاف جذبہ

گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ یہ جذبہ پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کردے گا، ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے، میں امریکی صدر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ثالثی کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے یہ طے کرلیں کہ یہ بنچ کیس سن بھی سکتا ہے یا نہیں، جسٹس ارباب طاہر نے کیس میں ریمارکس۔

آئی ایم ایف کے قرضے سے آزادی

آئی ایم ایف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہماری قوم کا ہر شخص آئی ایم ایف کے قرضے سے آزاد ہوگا، آئی ایم ایف کی شرائط ختم کرنے کے لیے ہمیں قرض اتارنا ہوگا، حافظ عاصم منیر اس ملک کا قرض اتاریں گے۔

جہازوں کی تربیت

انہوں نے مزید کہا کہ جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیئے وہ کہہ رہے ہیں اب انہیں پائلٹ کے بغیر جہاز نہیں دیں گے، کمپنی کہہ رہی ہے انڈیا کو جہاز دیں گے تو اس کے پائلٹ کی پاکستانی پائلٹ سے تربیت ہونی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...