ادھیڑ عمر شخص کی تیسری شادی، ساتویں ہی دن سوئی ہوئی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

تازہ ترین خبریں
وارانسی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے وارانسی ضلع میں ایک شخص نے شادی کے ساتویں روز اپنی تیسری دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اسے ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مارا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کیسے رکوائی؟ ٹرمپ نے سعودی عوام کو بھی بتا دیا
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق وارانسی کے چوبے پور تھانہ علاقے کے امولی گاؤں کے رہنے والے راجو پال نے اپنی بیوی آرتی پال کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ کا آبائی گھر جونپور ضلع کے چندوک میں ہے۔ دونوں کی شادی 9 مئی کو ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ میں اندرونی سیکیورٹی کنٹرول روم قائم
خاندانی جھگڑے اور پولیس کارروائی
معلومات کے مطابق ان کے درمیان شادی کے بعد سے ہی جھگڑے چل رہے تھے۔ راجو ہر روز اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا۔ آرتی رات کو سو رہی تھی کہ راجو نے لاٹھی سے اس کی پٹائی شروع کردی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ اہلخانہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی آرتی کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر نرپت پور بھیجا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے ملزم شوہر راجو کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجو نشے کا عادی ہے۔ اس کی پہلی شادی عدل ہاٹ کی رہنے والی پوجا پال سے ہوئی تھی، جس کے بعد صرف ایک سال میں ہی علیحدگی اختیار کر لی۔ اس کی دوسری شادی لنکا، غازی پور کی رہنے والی سندھیا پال سے ہوئی، لیکن پندرہ دن کے بعد اس نے بھی چھوڑ دیا تھا۔
تیسری شادی اور ماضی کے مقدمات
راجو نے آرتی سے تیسری شادی کی اور صرف ساتویں دن آرتی کا قتل کر دیا۔ اس سے پہلے بھی راجو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے اور اس نے سات سال قید کی سزا بھی بھگتی تھی۔