طالبعلم نے اہم ترین امتحان کو چھوڑ کر اپنے کلاس کے دوست کی زندگی بچالی

جیانگ ژاﺅپینگ کی بہادری
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے جس نے ایک اہم امتحان کی جگہ اپنے کلاس کے ساتھی کی زندگی بچانے کو ترجیح دی اور اسے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے لاہور میں متعدد وکلاء کو حراست میں لیا
واقعت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 10 مئی کو صوبہ شان ڈونگ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ جیانگ ژاﺅپینگ اپنے کلاس کے ایک دوست کے ساتھ چینی نیشنل ووکیشنل انٹرنس امتحان کے لئے جا رہا تھا۔ جب وہ ایک رائیڈ شیئرنگ گاڑی میں سوار ہوئے تو جیانگ ژاﺅنے ساتھی کو ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ظفروال؛ کسانوں نے بھارتی نسل کے 10 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو پکڑ کر مار دیا
ایمرجنسی خدمات
جیانگ ژاﺅ نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینا شروع کر دی اور ڈرائیور وانگ ٹا ﺅپر زور دیا کہ گاڑی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جائے۔ ڈرائیور نے جیانگ کو تسلی دی اور ٹریفک پولیس کو الرٹ کیا۔ پولیس کی اجازت کے بعد وہ بہت تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے 7 منٹ میں ہسپتال پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہوگی: چیئرمین سینیٹ
دوست کی حالت
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیانگ کے دوست کے دل کی دھڑکن لگ بھگ 30 منٹ تک بند رہی، جس کے بعد ڈاکٹر دھڑکن کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اپنے دوست کی حالت کو مستحکم دیکھنے کے بعد جیانگ نے اپنے تعلیمی ادارے کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا اور امتحانی مرکز پہنچا لیکن دوست کو بچانے کے باعث اسے تاخیر ہوچکی تھی اور وہ امتحان نہیں دے سکا۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید
جیانگ کی وضاحت
اسے چین میں کافی اہم امتحان مانا جاتا ہے مگر جیانگ کو امتحان نہ دے پانے پر کوئی افسوس نہیں۔ اس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "امتحان تو دوبارہ دیا جا سکتا ہے مگر میرے دوست کی زندگی دوبارہ واپس نہیں آتی"۔
تعلیمی پس منظر
جیانگ ڈینیسٹ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اسی وجہ سے اسے ابتدائی طبی امداد دینا آتا ہے۔ اس کا دوست ابھی بھی ہسپتال میں داخل ہے جبکہ چینی انٹرنیٹ صارفین نے جیانگ کو سراہا ہے۔ 14 مئی کو مقامی حکومت کی جانب سے جیانگ اور گاڑی کے ڈرائیور کو ایک ایوارڈ اور 10 ہزار یوآن کا انعام دیا گیا۔
ﺅ