تبدیلی اور سونامی جیسے نعرے پختون عوام کے ساتھ بھیانک مذاق بن چکے ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن، کمیشن مافیا اور غیر شفافیت کی ایک واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ مبینہ طور پر 2 ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انتشار کا اصل مقصد لاشیں گرانا تھا: وزیر اطلاعات کی حیران کن بات

منصوبے کی منظوری سے پہلے ٹینڈر

انہوں نے بتایاکہ 8 ماہ قبل علی امین گنڈاپور نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، لیکن حیران کن طور پر منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر رانا تنویر اور اسد قیصر کے درمیان قومی اسمبلی میں شدید جھڑپ

عوامی مفاد کے منصوبے

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عوامی مفاد کے منصوبے یا تو بنتے ہی نہیں، اور اگر کوئی بن بھی جائے تو وہ حصہ داروں کی لڑائی کی نذر ہو جاتے ہیں۔ کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور سیاسی بھڑکوں تک محدود ہے، جبکہ صوبے کا عوامی سرمایہ احتجاجی تحریکوں اور من پسند ٹھیکیداروں کی نذر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیئے وہ کہہ رہی ہے پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیے: گورنر سندھ

تبدیلی اور سونامی کے نعرے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "تبدیلی" اور "سونامی" جیسے نعرے پختون عوام کے ساتھ ایک بھیانک مذاق بن چکے ہیں اور ان کے نتائج ناقابلِ تلافی نقصان کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ گنڈاپور کے کریڈٹ پر صرف وفاق اور پنجاب پر تین ناکام حملے ہیں۔

وفاق سے مطالبہ

انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ کے پی حکومت کو دیئے گئے تمام فنڈز کا فوری آڈٹ کرایا جائے۔ جب تک خیبرپختونخوا حکومت اپنے پچھلے فنڈز کا حساب نہیں دیتی، وفاق کو ان کے لیے مزید ایک دھیلہ بھی جاری نہیں کرنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...