معرکۂ حق : پاکستان نے تاریخی فتح پر ڈوزیئرجاری کردیا۔۔۔آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق اور کون کون سے شواہد شامل ہیں ؟ اہم تفصیلات جانیے

لاہور: بھارتی جارحیت کا جواب

لاہور (طیبہ بخاری سے) معرکۂ حق/ پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرکے ڈوزیئر جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات میں دن بدن اضافہ، عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: شیر افضل مروت

ڈوزیئر کی تفصیلات

ڈوزیئر میں "آپریشن بنیان مرصوص" میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ "آپریشن بنیان مرصوص" کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ نظام ڈیڑھ صدی سے چلا آ رہا ہے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے، مالیاتی لین دین بینک کے ذریعے ہی ہوتا ہے اور رسیدیں بکس میں لاہور بھیج دی جاتی ہیں

امن کا علمبردار پاکستان

ڈوزیئر کے متن کے مطابق "پاکستان امن کا علمبردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔" ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کا ماحول بنایا۔ بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنے کردار پر سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایسی سوچ والے لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

شفاف تحقیقات کی ضرورت

ذرائع نے بتایا کہ "ڈوزیئر میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکر ہے۔" بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اور شہری شہید ہوئے، بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئر میں پیش کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

بھارتی نقصانات اور سفارتی کامیابی

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ "ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔" دوسری جانب سفاری ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے، اور سچائی اور حقائق بیان کرکے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...