اسلام آباد میں ژالہ باری اور طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کا الرٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے شنکر کا پاکستان دورہ: کیا یہ بی جے پی کی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
موسمی حالات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات سے جاری الرٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں، ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آئی سی سی یہ کہے کہ براڈکاسٹر کو ہونے والا نقصان پاکستان کے حصے میں آنے والی آئی سی سی آمدن سے کاٹ لیا جائے تو مجھے حیرت نہیں ہوگی، بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے
احتیاطی تدابیر
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری موسمی اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پچھلی صورت حال
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد میں اچانک شدید ژالہ باری نقصان پہنچا تھا۔








